منگلورو:6/جنوری (ایس او نیوز) جمعہ کو منگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈائرکٹوریٹ آف روینویو انٹلی جنس آفیسران نے25 لاکھ روپئے دبئی کو اسمگلنگ کرنےکے الزام میں ایک مسافر کو گرفتارکئے جانے کا واقعہ پیش آیاہے۔
گرفتار شدہ مسافر کی شناخت محمد فاروق بتائی گئی ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محمد فاروق جب دبئی جانے کے لئے تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد فلائٹ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے تو ڈی آر آئی آفیسران کو ملی مصدقہ اطلاع پر ملزم کوگرفتار کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی روپیہ کی قیمت والی بیرونی ممالک کی کرنسی بسکٹ اور مٹھائی کے پیکٹ میں بند کرکے لگیج میں رکھی گئیں تھیں۔ ضبط شدہ بیرونی ممالک کی کرنسی میں امریکن ڈالر، برٹش پونڈ، یوروز، یو اے ای درہم، سعودی ریال اور قطری ریال کی کل قیمت بھارتی روپیہ میں 25لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ کسٹم ایکٹ 1962، فیما اور آربی آئی رہنما خطوط کے تحت متعلقہ رقم کو ضبط کیا گیا ہے۔ آفسران نے امید جتائی ہے کہ متعلقہ کیس کے ذریعے غیر قانونی طورپر کرنسی ڈیلر اور حوالہ ایجنٹ تک رسائی ہوسکتی ہے اور جانچ کے ذریعے تمام کا پردہ فاش کرنےمیں آسانی ہونے کی بات کہی ہے۔